نئی دہلی میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن کی کوششوں کے نتیجے میں بھارت میں قید تین پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔
رہائی پانے والے شہریوں میں اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس شامل ہیں، جو رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان ہائی کمیشن نے بتایا کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔






