آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان اگلے سال تین میچز کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی، تاہم فی الحال ٹیسٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ سیریز 2027 کے جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔
سیریز ممکنہ طور پر ہرارے یا بلاوایو میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی کھیلنے گی۔
آسٹریلوی ٹیم آخری مرتبہ 2018 میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے گئی تھی، جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔
اب تک آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان صرف تین ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں سے دو اکتوبر 2003 اور ایک 1999 میں کھیلا گیا تھا۔






