دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی:اسحاق ڈار

0
372

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ گزشتہ دس بارہ دنوں میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں بھرپور رہی ہیں، جن میں ماسکو، برسلز اور بحرین کے دورے شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی معاشی ترجیحات پیش کی گئیں، اور ایس سی او کانفرنس میں وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی نمائندگی کی گئی۔ اس دوران توانائی کے شعبے اور باہمی روابط پر بات چیت ہوئی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی، اور دورہ ماسکو میں ملاقاتیں انتہائی کامیاب رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر بھی غور کیا گیا اور ماسکو میں 11 اہم فیصلے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے، اور پاکستان نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں۔ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے پاکستان کھلے دل سے تیار ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان سے کہا گیا کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی اجازت نہ دی جائے، اور یورپی یونین نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس میں جی ایس پی پلس سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، اور حکومت چاہتی ہے کہ افغانستان کے لوگ ترقی کریں۔ یورپی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان نے افغانستان میں امن کی اہمیت واضح کی اور غلط فہمیوں کو دور کیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دہشت گردی، سندھ طاس معاہدہ اور مسئلہ کشمیر جیسے امور پر بھی بات ہوئی، اور پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں استحکام آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا