یومِ یکجہتی فلسطین، دنیا بھر میں مظاہرے، ریلیاں

0
340

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے، جس کے تحت گلی گلی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں آج کے دن فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جا رہا ہے جبکہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کے مسلسل ظلم و بربریت کو اجاگر کیا جائے گا۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس موقع پر اسرائیلی مظالم کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حقِ خودارادیت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی ہمت اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان مضبوط عزم کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی جنگی جرائم پر اس کا احتساب ضروری ہے اور غزہ میں انسانی امداد کا سلسلہ بغیر رکاوٹ جاری رہنا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا