پرواز کے دوران طیارے ٹکرا گئے

0
338

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے جنوب مغربی علاقے میں دورانِ پرواز دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں ایک طیارہ تباہ ہو گیا اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت ایئرپورٹ پر اترا اور پائلٹ محفوظ رہا۔

حکام کے مطابق دونوں طیارے ’فریڈم فارمیشن ڈسپلے ٹیم‘ کے حصہ تھے اور حادثہ ٹیم کی مشق کے دوران پیش آیا۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ تصادم کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا