آسٹریلیا نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی

0
369

آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر قانونی پابندی نافذ کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت 10 دسمبر سے میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حکومت نے والدین کی بجائے سوشل میڈیا کمپنیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ قانون کا مقصد بچوں کو نقصان دہ مواد اور الگورتھمز سے بچانا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو کم عمر صارفین کی نشاندہی اور اکاؤنٹس کی نگرانی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا