شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد

0
329

کراچی: گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ انسانی دھڑ کو قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او محمد نعیم راجپوت کے مطابق دھڑ کوئی نامعلوم ملزم یا ملزمان پھینک کر فرار ہوئے ہیں اور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا