فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

0
457

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دے کر دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

اس موقع پر مصری وزیرِ خارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈاکٹر بدر احمد نے خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل پر بھی زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا