مقامی حکومتیں فعال نہ ہوں تو ریاست کمزور ہوگی:سپیکر پنجاب اسمبلی

0
324

اسلام آباد: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکتے اور ریاست کمزور ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہے اور کسی بھی رکن نے مقامی حکومتوں کی مخالفت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوں گے، ریاست اور شہری کے درمیان معاہدہ کمزور رہے گا۔

ملک احمد خان نے شہری اور دیہی علاقوں میں غیر مساوی ترقی پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ گاؤں کے لوگوں کو صاف پانی، پکی سڑکیں اور بہتر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ شہروں کی ترقی خوش آئند ہے، لیکن ایک ہی جگہ بیٹھ کر تمام کام نمٹانا ممکن نہیں۔ مقامی حکومتیں فعال نہ ہوں تو بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کی اہمیت کی طرح مقامی حکومتوں کا کردار بھی انتہائی اہم ہے، اور مقامی حکومتوں کا قیام جمہوری نظام کا لازمی جزو ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا