ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسی کیس میں شیخ حسینہ کی بہن کو سات سال اور ان کی بھانجی، برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو دو سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ دیگر ملزمان کو بھی پانچ پانچ سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ الزامات کے مطابق انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کر کے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں غیر قانونی پلاٹ حاصل کیے۔
قبل ازیں شیخ حسینہ کو دو مختلف مقدمات میں سزائے موت اور 21 سال قید بھی سنائی جا چکی ہے۔






