مفتی منیب الرحمان ڈینگی کا شکار، کراچی کے نجی اسپتال میں داخل

0
301

کراچی: شہرِ قائد کے ممتاز عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

منگل کے روز طبیعت ناساز ہونے پر انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

مفتی منیب الرحمان پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اور طویل عرصے تک رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین رہے۔

واضح رہے کہ ڈینگی وائرس مخصوص مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور اس کا لاروا صاف پانی میں تیزی سے افزائش پاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا