فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے، سب کچھ آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں اور پاکستان اب یہاں سے ایک اونچی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرکے ایوانِ صدر بھجوا دی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بیک وقت چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے فرائض انجام دیں گے، اور یہ تعیناتی پانچ سال کی مدت کے لیے ہو گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، جس کے بعد ملکی دفاعی ڈھانچے میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔
اس کے علاوہ چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ توسیع ان کی موجودہ پانچ سالہ مدتِ ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگی۔






