اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا

0
466

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس کی دوبارہ سماعت 9 دسمبر کے لیے مقرر کی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے۔

حکمنامے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے کہا گیا کہ وہ وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ریکارڈ عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے اس افسر کو بھی طلب کیا جو ڈگری کے حقائق سے آگاہ ہو تاکہ درخواست اور ریکارڈ کے جائزے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاون کو بھی ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے نکتے پر معاونت فراہم کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا