نواز شریف کی قیادت میں انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے:شہباز شریف

0
162

گوجرانوالہ: وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو رواں سال خطے میں حالات مختلف ہو سکتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ملک میں تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھی، کے تحت پنجاب میں بڑے منصوبے مکمل کیے گئے۔ ان کے مطابق موجودہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ گوجرانوالہ کے شہریوں کے لیے اہم سہولت ثابت ہوگا، جس سے طلبہ، مزدوروں، وکلا اور عام افراد کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کی اسموگ میں کمی مریم نواز کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج سامنے آئیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا