پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی کا فیصلہ

0
410

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شامل ہیں جن میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ، کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد اور میجر (ر) طاہر صادق شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق راجا بشارت، واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ان شخصیات کی فہرست اور سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی تھیں۔ بعد ازاں ای سی ایل کمیٹی نے نام شامل کرنے کی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھجوائیں، جس کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام 9 مئی کے واقعات اور جاری قانونی کارروائیوں کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا