غزہ میں دو سال سے جاری اسرائیلی جارحیت میں حصہ لینے والے ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق رافیل بارزانی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں ملوث تھا اور وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) کا شکار تھا۔ یہ ذہنی بیماری ماضی کی تلخ یادیں، فلیش بیکس یا ڈراؤنے خواب کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے اور روزمرہ زندگی پر منفی اثر ڈالتی ہے۔





