کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے مختلف کھیلوں میں اپنی بالادستی برقرار رکھی اور میڈلز کے ڈھیر لگا دیے۔ شوٹنگ میں آرمی 7 گولڈ، 6 سلور اور 1 برانز میڈلز کے ساتھ سرفہرست رہی، جبکہ پاکستان نیوی 5 گولڈ، 4 سلور اور 6 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی۔
ویمن نیٹ بال میں میزبان سندھ نے واپڈا کو شکست دے کر گیمز کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مینز نیٹ بال میں پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو ہرا کر گولڈ جیتا۔ تائی کوانڈو کے تمام 8 ایونٹس میں بھی آرمی نے گولڈ میڈلز پر قبضہ کیا۔
سیلنگ، فیسنگ، باسکٹ بال، فٹبال، ہاکی، باکسنگ اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں بھی ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پیر کو اولمپین جیولین اسٹرو ارشد ندیم مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ ایتھلیٹکس مقابلوں کا آغاز بھی پیر کو ہوگا۔






