مری کے علاقے نیو مری گہل بازار میں گھر کی تعمیر کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے بڑا حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں تین مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے سے مزدوروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






