مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
640

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

یہ بیان انہوں نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ملاقات کے دوران دیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیم، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ اور تحقیق میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

مریم نواز نے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے، اور پنجاب سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا