پاک فوج ہر اندرونی و بیرونی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

0
1737

سیالکوٹ: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی ماحول میں حالات سے باخبر رہنا اور بروقت فیصلے کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی اور سخت، مقصد پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

گوجرانوالہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا