ثروث اعجاز قادری کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

0
370

سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروث اعجاز قادری کے گھر پر چھاپہ مار کر بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان جواد اور ملا شاہزیب کا تعلق بھتہ خور گروہ صمد کاٹھیاواڑی کے نیٹ ورک سے ہے اور ان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور تفتیش جاری ہے۔ اس کارروائی میں قادری کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ ترجمان پاکستان سنی تحریک نے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قادری ہاؤس پر چادر و چار دیواری کے تقدس کی خلاف ورزی ہوئی اور پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے ثروث اعجاز قادری سمیت 20 سے زائد عہدے داران اور کارکنان کو حراست میں لیا اور قادری ہاؤس کے کیمرے توڑ دیے گئے۔ ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھتہ خوری اور فائرنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا