اسلام آباد سے لاہور گاڑی خریدنے آئے تین بھائی ڈیفنس میں لٹ گئے

0
456

اسلام آباد سے لاہور گاڑی خریدنے آئے تین بھائیوں کے ساتھ ڈیفنس کے علاقے میں دھوکہ ہوا، جہاں نوسرباز ملزمان نے گھر اور گاڑی دکھائے بغیر 45 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔

مدعی مقدمہ شیخ عثمان نے اپنے بھائیوں شیخ اسد اور شیخ حبیب کے ہمراہ گاڑی خریدنے کے لیے نوسرباز ملزمان حمزہ اور مراد کے ساتھ ڈیفنس کے رہائشی نعمان کے گھر گئے۔

شیخ عثمان کے مطابق، ملزمان نے انہیں گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کرائی اور بائیو میٹرک اور اسٹاپ کروانے کے بہانے رقم وصول کر کے بھاگ گئے۔ نعمان کے سامنے بھی پیسے دیے گئے، تاہم گاڑی دینے سے انکار کیا گیا۔

مدعی نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ بھائی صبح و شام تھانے کے چکر لگاتے رہے، مگر انویسٹی گیشن پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔

متاثرہ بھائیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور رقم برآمد کروائی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا