اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

0
740

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا