بنگلہ دیشی نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا

0
673

بھارت کی زیرِ سرپرستی دہشت گردی عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے، جبکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی پاکستان، کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

بھارت اپنی خفیہ ایجنسی “را” کے ذریعے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ بنگلہ دیشی نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشت گردوں کے نشانے پر آ گیا ہے۔

بھارتی فوج کے ایک سابق میجر نے بنگالی نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو سوشل میڈیا پر “اگلی باری تمہاری” کی دھمکی دی، جبکہ ایک اور ٹویٹ میں سابق بھارتی کرنل نے حسنات عبداللہ کو گردن میں گولی مارنے کی کھلی دھمکی دی ہے۔

پاکستان متعدد بار عالمی سطح پر ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کر چکا ہے۔ بھارت کی جانب سے ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی پشت پناہی نے پورے خطے کو تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

ہندتوا نظریے کے زیرِ اثر بھارت کے پرتشدد اور توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ حالیہ سڈنی حملے میں بھی بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا