پاکستان اپنی خودمختاری کی حفاظت کر سکتا ہے، نوجوانوں کی تربیت اہم ہے: بلاول بھٹو زرداری

0
600

پٹارو: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے اور اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

کیڈٹ کالج پٹارو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک بہترین ادارہ ہے اور نوجوانوں کی کردار سازی میں اس کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کا ڈسپلین سزا نہیں بلکہ آزادی ہے۔ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہر وقت ہماری ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ دل کی طرح رہا ہے، اور قوم کی آواز پر نوجوانوں کو ہمت اور حوصلے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مسلح افواج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری آرمڈ فورسز ملک کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور انہوں نے دوبارہ ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا