افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا:وزیراعظم

0
466

مظفرآباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

مظفرآباد میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں آزاد کشمیر کے لوگ بھی افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو تھے، اور مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ وقت جلد آئے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ طلبہ کو دیئے جانے والے لیپ ٹاپ کوئی مشین نہیں بلکہ ایک وژن ہے۔ اگر لیپ ٹاپ دینا رشوت ہوتا تو آج ہمارے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتے تھے؟ انہوں نے واضح کیا کہ آج تک ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پر نہیں دیا گیا، ہمیشہ میرٹ پر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ محنت سے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنایا جائے۔

اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں دفاعی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور حکومت کی مسلسل محنت سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ لیپ ٹاپ ہماری نوجوان نسل کے لیے رابطے کا ذریعہ ہے اور ہمیں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اس مہم سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا