کراچی میں ٹریفک حادثات: رواں سال 847 شہری جاں بحق

0
421

کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 847 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔

چھیپا حکام کے مطابق شہر میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 256 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈمپرز کی ٹکر سے 44، ٹریلرز سے 99، واٹر ٹینکرز سے 60، منی ٹرکس سے 20 اور بسوں کی ٹکر سے 33 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 663 مرد، 87 خواتین، 73 بچے اور 24 بچیاں شامل ہیں۔

چھیپا حکام کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں 12 ہزار 14 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 9413 مرد، 1877 خواتین، 555 بچے اور 169 بچیاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں ٹریفک حادثات شہریوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنتے جا رہے ہیں، جس پر مؤثر ٹریفک نظم و ضبط اور سخت قوانین کے نفاذ کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا