بھارتی سرحدی فورس کی فائرنگ، دو بنگلادیشی نوجوان ہلاک

0
363

بھارت اور بنگلادیش کی سرحد پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے دو بنگلادیشی نوجوان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ عاشق الرحمان اور 22 سالہ مشاہد کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع سلہٹ کے سرحدی گاؤں ترونگ کے رہائشی تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نوجوان سرحدی علاقے میں بیٹل نٹ جمع کر رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بنگلادیش کے علاقے کمپانی گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج شفیق الاسلام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہیں۔ حالیہ مہینوں میں بنگلادیش میں ایک نوجوان طالب علم رہنما کے قتل کے ملزمان کے غیرقانونی طور پر بھارت فرار ہونے کے معاملے نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ کیا تھا۔

واقعے پر ڈھاکا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بنگلادیشی حکومت نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی سرحد پر بنگلادیشی شہریوں کی ہلاکتوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن پر بنگلادیش کی جانب سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا جاتا رہا ہے، تاہم مسئلے کا مستقل حل سامنے نہیں آ سکا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا