کراچی:سونا مزید مہنگا ہوگیا اور قیمتیں عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں آج 05 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 510 ڈالر تک پہنچ گئی۔
مقامی سطح پر جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا، اور نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 05 ہزار 831 روپے تک جا پہنچی۔
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 240 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 945 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔






