ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا سیلون مالک گرفتار

0
549

راولپنڈی:تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیلون پر کام کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے سیلون کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

مدعیہ کے مطابق، جب وہ سیلون پر کام کرنے گئی تو مالک نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سیلون مالک کو حراست میں لے لیا اور متاثرہ خاتون کے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز سامنے آیا تھا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا