پاکستان کو کوانٹم ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں قائد بنائیں گے:احسن اقبال

0
548

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خلائی میدان میں ترقی کے لیے کوشاں ہے اور کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کی عالمی مسابقت کا فیصلہ کرے گی۔

اے آئی رائیز ایکسپو 2025 سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے ستون ای پاکستان کے تحت پاکستان کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور تین نئے نیشنل سینٹرز برائے کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو ٹیکنالوجی اور نیو مینوفیکچرنگ قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوانٹم ویلی پاکستان ڈیپ ٹیک معیشت کا مرکز بنے گی اور پاکستان کو ٹیکنالوجی سے لیس مسابقتی قوم بنانا ہمارا ہدف ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پاکستان کی معاشی طاقت کا نیا انجن ہے اور ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل کرنے والی قومیں ہی عالمی معیشت کی قیادت کریں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اڑان پاکستان وژن کے تحت ای پاکستان حکمت عملی تشکیل دی ہے، جس کے ستون برآمدات، ڈیجیٹل معیشت اور جدت ہیں۔ پاکستان میں صنعتوں کو جدید بنانے کے لیے روبوٹکس ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت یونیورسٹی ریسرچ کو صنعت اور برآمدات سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، خوراک، تجارت اور مواصلات کے شعبوں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا