سال نو کی پارٹی کے بعد آئی ٹی منیجر کے ساتھ اجتماعی زیادتی، سی ای او گرفتار

0
409

بھارتی شہر اُدے پور میں سال نو کی پارٹی کے بعد ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک آئی ٹی کمپنی کی منیجر کو گھر چھوڑنے کے بہانے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث کمپنی کے سی ای او، اس کے ساتھی اور ساتھی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ خاتون کو پارٹی کے بعد گاڑی میں لفٹ دی گئی، جس میں کمپنی کا سی ای او جے یش، اس کا ساتھی گورو اور گورو کی اہلیہ شلپا موجود تھے۔ دورانِ سفر ملزمان نے نشہ آور اشیا پلائیں، جس کے بعد خاتون بے ہوش ہو گئی۔

متاثرہ منیجر نے پولیس کو بیان دیا کہ اسے صبح تقریباً 9 بجے نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر چھوڑا گیا۔ ہوش میں آنے پر اس نے دیکھا کہ اس کی ذاتی اشیا غائب تھیں جبکہ جسم پر چوٹوں کے نشانات بھی موجود تھے، جس سے اسے جنسی زیادتی کا شبہ ہوا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی ہے جو اجتماعی زیادتی کے شواہد کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پولیس نے گاڑی میں نصب ڈیش کیم کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگز بھی قبضے میں لے کر شواہد کا حصہ بنا لی ہیں۔

ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کام کی جگہوں پر خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی اور تشدد کے واقعات ایک سنگین مسئلہ رہے ہیں، جس پر ماضی میں قوانین بنائے گئے، تاہم ایسے واقعات اب بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا