جیل سے آزادی یا موت کا واضح پیغام آچکا، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں: سہیل آفریدی

0
387

اسلام آباد/لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل سے آزادی یا موت کا واضح پیغام آچکا ہے، جس کے بعد غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے اجلاس میں پی ٹی آئی پنجاب، اپوزیشن لیڈر سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بداخلاق اور بد تہذیب حکومت قائم ہے، چکری سے لاہور تک پولیس نے بدتمیزی کی اور پنجاب اسمبلی کے اسٹاف سے بھی توقع کے مطابق سلوک نہیں کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ جہاں بھی وہ جاتے ہیں، انہیں عزت اور احترام ملتا ہے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے تعلقات رکھتے ہیں۔ بعض لوگ عمران خان کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہیں، لیکن وہ قومی سلامتی اور استحکام کی علامت ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ملک کی معیشت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قرضہ 44 ہزار ارب روپے تھا جو آج 80 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے نوجوان ملک سے باہر جا رہے ہیں اور ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔

یہ بیان پنجاب اسمبلی میں جاری کشیدہ سیاسی ماحول کے دوران سامنے آیا ہے اور حکومت مخالف رائے رکھنے والے حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا