اسلام آباد(صباح نیوز، اے پی پی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےسابق وزیر اعظم بنگلہ دیش اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیائکے انتقال پر تعزیت کے لیے اسلام آباد میں قائم بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے حکومتِ پاکستان اور عوامِ کی جانب سے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے مرحومہ کے اہلِ خانہ اور ان کے حامیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیائ نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کی اور مشکل حالات میں ان کی قیادت اور ثابت قدمی ایک دیرپا ورثہ ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدرات کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام باد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے اسلام باد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ئوٹ سورسنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی ئی) کے فروغ سے متعلق حکومت کی پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم، وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری نجکاری سمیت مختلف وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف شعبوں میں جاری باہمی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ اہم ترجیحی شعبوں میں روابط مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم، وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکریٹری پٹرولیم، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کے ذخائر اور قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چینی کے موجودہ ذخائر کی صورتحال اور قیمتوں میں کمی کے رجحان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے چینی کے ذخائر کی تسلی بخش صورتحال اور قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گنے کے کاشتکاروں کو بھی ان کی محنت کا مناسب اور منصفانہ معاوضہ یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ نے آن لائن شرکت کی، جبکہ وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔






