وزیراعظم کا بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ، خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کی

0
138

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر دلی تعزیت کی۔ وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیاء کو ایک مدبر، صاحبِ بصیرت اور ممتاز سیاسی رہنما قرار دیا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ملکی ترقی کے لیے وقف رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحومہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی مخلص دوست اور خیر خواہ تھیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت، عوام کی جانب سے مرحومہ کے اہل خانہ، پارٹی کارکنان اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیاء کو ایک مدبر، صاحبِ بصیرت اور ممتاز سیاسی رہنما قرار دیا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ملکی ترقی کے لیے وقف رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحومہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی مخلص دوست اور خیر خواہ تھیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیاء کو ایک مدبر، صاحبِ بصیرت اور ممتاز سیاسی رہنما قرار دیا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ملکی ترقی کے لیے وقف رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحومہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی مخلص دوست اور خیر خواہ تھیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا