مضبوط اور عوام دوست پولیس داخلی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

0
326

اسلام آباد — فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مضبوط اور عوام دوست پولیس داخلی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ قانون و امن کا نفاذ پولیس کی ایک مقدس امانت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال کیا، جبکہ مستعد پولیس دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی، جرائم اور سکیورٹی چیلنجز کے خلاف جدوجہد میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز اور دیگر سینئر افسران سے خطاب کیا۔ انہوں نے بین الاداراتی تعاون اور جدید پولیسنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ عوامی اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اصل بنیاد ہے۔ ایک مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ہی ملک میں پائیدار امن و امان کو یقینی بنا سکتی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر سطح پر پولیس فورس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی تاکہ ملک کو درپیش اندرونی سلامتی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا