پاکستان ۔چین کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں اہم پیش رفت

0
423

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستان اور چین کے درمیان زرعی اور لائیوسٹاک شعبے میں شراکت داری نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک نے لائیوسٹاک اور زرعی تعاون کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ پیش رفت جنوری میں چینی وفد کے دورۂ پاکستان اور 2026 چین-پاکستان ایگریکلچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد کے بعد سامنے آئی۔

چین کے “جینان اینیمل ہسبنڈری انڈسٹری کرافٹسمین کالج” نے پاکستان میں “پاک-چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری” اور “گو ڈیری” کے ساتھ دو اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ان معاہدوں کے تحت “پاکستان-چین اینیمل ہسبنڈری” اور “ویٹرنری ٹیکنالوجی سینٹر” کے قیام کی راہ ہموار ہوگی، جس سے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور مہارت کی منتقلی کو فروغ ملے گا۔

مزید برآں، چین کی جانب سے “یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز” کے ساتھ مشترکہ تربیتی بیس قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جس کا مقصد طلبہ اور ماہرین کو جدید تربیت فراہم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا