بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

0
436

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی مشرف کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی رائے مکمل تحقیقات کے بعد ہی دی جا سکے گی۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ عابد علی، 50 سالہ مریم اور 20 سالہ زوہیب کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا