عمران خان کا ڈیڑھ سال میں 25 بار طبی معائنہ، سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی وضاحت

0
482

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 25 مرتبہ ڈاکٹروں سے چیک اپ کرایا گیا۔ یہ انکشاف سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبدالغفور انجم نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعدد طبی معائنے کروائے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو پہلی مرتبہ بینائی کمزور ہونے کی شکایت اگست 2025 میں ہوئی، جس پر پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف نے ان کا معائنہ کیا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا دوسرا اور تیسرا معائنہ جنوری میں کیا گیا۔ عبدالغفور انجم کے سپرنٹنڈنٹ کا چارج چھوڑنے کے بعد بھی پمز اسپتال کی تین رکنی ٹیم نے عمران خان کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے عمران خان کی صحت کے معاملے میں غفلت برتی جا رہی ہے۔ تاہم تازہ تفصیلات کے مطابق انہیں باقاعدگی سے طبی سہولت فراہم کی جاتی رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا