جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق طبی ماہرین کی نگرانی میں ان کی طبیعت کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال ان کی صحت سے متعلق تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ سمیت دیگر رہنماؤں نے اسپتال جا کر مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مولانا عبدالغفور کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔





