عبدالنبی میمن نادار افراد کی امداد کے لیے قائم تنظیم ایس ایس ڈی پی کے سیکرٹری جنرل مقرر

0
420

اسلام آباد :سندھ بھر کے مستحق اور نادار افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کیساتھ سوسائٹی فار سپورٹ آف ڈیسٹی ٹیوٹ پرسنز (ایس ایس ڈی پی) نے سماجی شخصیت عبدالنبی میمن کو سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔

ایس ایس ڈی سی کی منیجنگ کمیٹی کاآٹھواں اجلاس چیئرمین و سابق چیف سیکرٹری سندھ غلام سرور کھیرو کی صدارت میں ہوا جس میں اہم تقرریوں کی منظوری سمیت آئندہ پانچ سالہ جامع حکمت عملی کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے کرتے ہوئے عبدالنبی میمن کو سیکرٹری جنرل، سہیل اکبر شاہ کو نائب چیئرمین، ڈاکٹر نسیم غنی جام کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جبکہ سید فاضل شاہ کاظمی کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں سندھ بھر کے مستحق اور نادار افراد تک مؤثر اور تیز رفتار مدد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا