کے پی حکومت رمضان پیکج کا اعلان بھی نہ کرسکی، پنجاب میں تقسیم جاری ہے: عظمیٰ بخاری

0
388

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اب تک رمضان پیکج کا اعلان بھی نہیں کر سکی، جبکہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کامیابی سے جاری ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مستحق افراد کو میرٹ کی بنیاد پر ان کی دہلیز تک امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے پورے صوبے میں سروے مکمل کیا اور ہر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کیا، جس کی بنیاد پر 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی پروگرام کے تحت مسیحی برادری کے لیے بھی علیحدہ امدادی رقم مختص کی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک ڈیجیٹل ڈیٹا مکمل طور پر جمع نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ برس وہاں رمضان پیکج پارٹی اراکین کی فہرستوں کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار فعال ہو چکے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج ہے۔ مزید برآں، ان کے مطابق ہر تحصیل میں روزانہ دو ہزار روزہ داروں کے لیے افطاری کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا