لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق اس اقدام کے تحت سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے لیے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع کے مزید 2 ہزار 735 اسکول نجی افراد کے ذریعے چلائے جائیں گے۔
ان کے مطابق نجی شعبے سے وابستہ افراد 31 مارچ تک اسکول حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔





