بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

0
671

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجا پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین بھی موجود تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا