حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی، پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

0
887

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ممکنہ سبسڈی پر تحفظات کا اظہار کر دیا، جبکہ وفاقی حکومت نے عالمی قیمتوں کے مطابق ایندھن کی قیمتیں ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق بڑھائی جائیں گی، جس کے بعد آئندہ ہفتے سے فی لیٹر 100 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 95 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز مسترد کر دی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی بھی منظوری نہیں دی گئی تھی۔

حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے عارضی طور پر تیل کمپنیوں کو ترقیاتی بجٹ سے فنڈز فراہم کیے تھے، تاہم اب عالمی قیمتوں کے مطابق ردوبدل ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا