اگر زمینی کارروائی ہوئی تو ایک بھی امریکی و اسرائیلی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایرانی فوج

0
888

تہران: ایران کی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈر نے ممکنہ زمینی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر فوج کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر چیف امیر حاتمی نے ایک اعلیٰ سطحی عسکری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو ہدایت دی کہ دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور ہر لمحے کی صورتحال سے مکمل آگاہی حاصل کی جائے۔

انہوں نے فوجی کمانڈرز کو تاکید کی کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کی صورت میں فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

ایرانی کمانڈر نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر دشمن نے زمینی حملے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا اور حملہ آوروں کو واپس جانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا چاہتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا