پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

0
1002

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کی ادائیگی رواں ماہ کے آخر میں کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی اور اس پر پاکستان 6 فیصد سالانہ شرح سے سود ادا کر رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اس رقم کو پہلے سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرتا رہا، تاہم دسمبر 2025 میں اسے پہلے ایک ماہ اور پھر مزید دو ماہ کے لیے رول اوور کیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اس رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا