پیپلز پارٹی کے دباؤ پر دو ججز کے تبادلے مؤخر

0
475

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے مجوزہ تبادلے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں دو ججوں کے نام فی الحال فہرست سے نکال دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے دباؤ کے باعث جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب ایم طاہر کے تبادلوں کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس معاملے پر آصف علی زرداری کی واپسی کے بعد دوبارہ غور کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مستقبل قریب میں ان ججوں کے تبادلوں پر فیصلہ متوقع ہے۔

یہ پیشرفت ان ابتدائی اشاروں کے برعکس ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے تحفظات کے باوجود جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں مجوزہ تبادلوں کی حمایت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان نے جوڈیشل کمیشن میں جسٹس خادم حسین سومرو کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس ارباب ایم طاہر کو بلوچستان ہائی کورٹ میں تعینات کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، تاہم حکومتی حلقوں کو ووٹنگ کے وقت ان کی حمایت کی توقع تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا