خلیج فارس کا مستقبل امریکا کے بغیر روشن ہوگا، مجتبیٰ خامنہ ای

0
778

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، جبکہ خطے کے ممالک کا مقدر آپس میں جڑا ہوا ہے اور یہاں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

ریاستی میڈیا کے مطابق نیشنل پرشین گلف ڈے کے موقع پر جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے دو ماہ بعد خطے میں ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے، اور خلیج فارس و آبنائے ہرمز میں نئی صورتحال ابھر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز صدیوں سے عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے، تاہم حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی عوام نے اپنی افواج کی مضبوطی اور ثابت قدمی کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کے بغیر ہوگا اور یہ خطہ ترقی، امن اور خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔ انہوں نے خطے میں عدم تحفظ کا ذمہ دار امریکی فوجی موجودگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے اڈے مسائل کی جڑ ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں نے خطے کو غیر مستحکم کیا، جبکہ امریکی فوجی اڈے خود اپنی سلامتی یقینی بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کا ہر صورت دفاع کرے گا، اور ایرانی عوام ان صلاحیتوں کو قومی اثاثہ سمجھتے ہیں جن کی حفاظت ہر حال میں کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا