لکی مروت میں رکشے میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 18 سے زائد زخمی

0
145

لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا نورنگ تھانے کے قریب ایک رکشے میں ہوا جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں نورنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ شہید ہونے والوں میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد سرائے نورنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا